تائیوان کے قریب چینی عسکری سرگرمیاں جاری

تائیوان کے قریب چینی  عسکری سرگرمیاں جاری

تائی پے(اے ایف پی)تائیوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اس کی فورسز نے جزیرے کے قریب 37 چینی جنگی جہاز، ڈرون اور دیگر طیارے دیکھے ہیں۔

تائی پے حکومت کے مطابق چینی طیارے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے قریب جزیرے کے قریب دیکھے گئے جن میں سے 35 نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کیا جو چین اور تائیوان کو علیحدہ کرتی ہے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق چینی اقدام کے بعد تائیوانی فوج کو جواب میں طیارے ، بحری جہاز اور ساحلی میزائل نظام فعال کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں