بولیویا :سابق صدر کے حامیوں نے 200 فوجیوں کو گرفتار کر لیا

بولیویا :سابق صدر کے حامیوں نے 200 فوجیوں کو گرفتار کر لیا

لا پاز(اے ایف پی)بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس کے حامیوں نے کم از کم 200 فوجیوں کو گرفتار کر لیا۔

 وزارت خارجہ نے کہا کہ وسطی بولیویا کے صوبہ چپرے میں تین فوجی یونٹوں پر غیر قانونی گروہوں نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے تین بیرکوں سے 200 سے زیادہ فوجی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا،انہوں نے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں