جنوبی کوریا، جاپان ،امریکا کی مشترکہ فضائی مشقیں

 جنوبی کوریا، جاپان ،امریکا  کی مشترکہ فضائی مشقیں

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے سب سے طاقتور اور جدید ایندھن سے چلنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

سیول کی فوج نے کہا ہے کہ مشترکہ فضائی مشقوں میں امریکی بی ون بی بمبار، جنوبی کوریا کے ایف 15کے ،کے ایف 16 اور جاپان کے ایف ٹو جیٹ طیاروں نے حصہ لیا۔ سیول کی فوج نے کہا کہ یہ مشق شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اور میزائل حملے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں راک یو ایس اتحاد کے مربوط توسیعی ڈیٹرنس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں