روس کا ایک اور یوکرینی گاؤں پر قبضہ کرنیکا دعویٰ

روس کا ایک اور یوکرینی گاؤں پر قبضہ کرنیکا دعویٰ

ماسکو(اے ایف پی)روس نے ایک اور یوکرینی گاؤں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ قبضے میں لیا گیا گاؤں اہم مشرقی لاجسٹک مرکز پوکروسک سے صرف 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بیان میں کہا کہ روسی فوجی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔دوسری جانب روس کے خلاف یوکرین کے فوجیوں کے ساتھ ملکر لڑنے والا  تائیوان کادوسرا رضاکار مارا گیا، تائیوان کی وزارت خارجہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار کے اہلخانہ عوامی طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں