ترکیہ نے دہشت گردی میں ملوث 3میئر برطرف کر دئیے
استنبول(اے ایف پی) ترکیہ نے کرد اکثریتی جنوب مشرق میں دہشتگردی کے الزامات کا سامنا کرنیوالے تین میئر برطرف کر کے ان کی جگہ ٹرسٹیز کو تعینات کر دیا ۔
وزارت داخلہ نے کہا کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی سے تعلق رکھنے والے تینوں میئر کو مارچ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں منتخب کیا گیا تھا۔ ترک وزارت داخلہ نے دہشتگردی سے متعلق متعدد تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تینوں میئرمسلح دہشتگرد گروپ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کیلئے کام کر رہے تھے ۔