ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کو دھمکیاں دینے پر دو افراد گرفتار
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست مشی گن میں ایف بی آئی نے صدارتی انتخاب کے حوالے سے دھمکیاں دینے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتار کئے جانے والا ایک شخص آئزک سیسل ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر دھمکانے میں ملوث رہا ہے ، اس نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ ’’اگر ٹرمپ مرجائیں تو زیادہ بہتر رہے گا‘‘۔دوسرے شخص 46 سالہ کرسٹوفر کلے پیئرس پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ دو برسوں میں ڈیموکریٹس سے منسلک پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو دھمکیاں دیں۔