بدعنوانی سکینڈل:امریکی بحریہ کے ٹھیکیدار کو 15 سال قید
لاس اینجلس(اے ایف پی) ملائشیا کے ملٹری کنٹریکٹر لیونارڈ فرانسس کو امریکی بحریہ کے بدعنوانی کے سکینڈل میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
کیلی فورنیا کے جنوبی ضلع کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ سان ڈیاگو کے ایک وفاقی جج نے فیصلے میں کہا کہ مجرم فرانسس امریکی بحریہ کو 2کروڑ ڈالر ادا کرے ۔عدالت نے ناجائز حاصل کردہ3 کروڑ 50لاکھ ڈالرضبط کرنے کا بھی حکم دیا ۔