مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے 10روزہ قیام، اہم ملاقاتیں متوقع
لندن(آن لائن)جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے جہاں وہ 10روز قیام کریں گے ، فضل الرحمن کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں ۔۔۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیدار بھی استقبال کیلئے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمن برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے ۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔