فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے :نسیم شاہ
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہونے کے باوجود کریمپس کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریمپس ریکور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، جب کریمپس پڑے تو وقت کم تھا اس لیے اوور مکمل نہیں کر سکا۔ پہلا ون ڈے قریب جا کر ہارے تھے ، اُمید ہے کہ دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کریں گے ۔ ایڈیلیڈ کی پیچ اچھی ہے ، مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، میچ کے بعد اس پر بات ہوئی کہ کن چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ جب بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی کہ وکٹ آسانی سے نہ دوں، کوشش ہوتی ہے آخری بال تک فائٹ کروں۔