خاتون باکسر ایمان خلیف رپورٹس لیک پر عدالت پہنچ گئیں

 خاتون باکسر ایمان خلیف رپورٹس لیک پر عدالت پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاجس میں انہیں مردقرار دیاگیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر ایمان خلیف ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے اولمپک گیمز کے دوران انکی صنفی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریگا جب تک تصدیق نہیں ہوجاتی، البتہ انکے ساتھ بدسلوکی پر دکھ ہے جس سے اسوقت اولمپئین کو گزرنا پڑرہا ہے ۔کمیٹی نے مزید کہا کہ ایمان خلیف کو کئی سالوں سے خواتین کے زمرے میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، جس میں ٹوکیو اولمپکس اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن جانب سے منظور شدہ ایونٹس شامل ہیں۔اس سے قبل ایمان خلیف فرانس میں آن لائن ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کروا چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں