بنگلہ دیش :ڈینگی کیسز میں اضافہ اکتوبر میں 134اموات

بنگلہ دیش :ڈینگی کیسز میں اضافہ اکتوبر میں 134اموات

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ۔ڈھاکہ کے شہید سہروردی میڈیکل کالج کے وارڈ مریضوں سے بھر گئے ۔

ڈاکٹر فضل الحق نے میڈیا کو بتایا کہ پچھلے تین ہفتوں سے ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ ماہ ڈینگی سے 134 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2024 میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 326 ہوگئی ہے ۔ بچوں کے ڈینگی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر تبسم انیکا نے کہا ہم ایک بیڈ پر دو بچے رکھنے پر مجبور ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں