بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاجواب دینے سے گریز

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال  پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  کاجواب دینے سے گریز

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پْرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے ۔

 غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔ دوران بریفنگ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ‘پاکستانی لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے ’۔جس پر ترجمان بات ٹال گئے اور کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں