سعودی عرب : 20 ہزار 778 غیر قانونی تارکین گرفتار
ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنیوالی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے 20 ہزار 778 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے۔
مشترکہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں 31 اکتوبر سے 6 نومبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔گرفتار شدگان میں سے 11ہزار523 اقامہ قوانین ،5ہزار711 سرحدی قوانین جبکہ 3ہزار544 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ۔ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 1ہزار569افراد کو بھی پکڑا گیا ہے ۔