ایلون مسک پھر 300 ارب ڈالرز کے مالک دنیا کے واحد شخص بن گئے
واشنگٹن ( آئی این پی )ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے ۔ان کی دولت بڑھنے کی وجہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں28فیصد اضافہ ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت 50 ارب ڈالرز اضافے سے 313.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔ایسا پہلے 2021 میں ہوا تھا ، اس وقت وہ 340 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے تھے مگر بعد میں اس میں کمی آئی۔