ویتنام :جوہری توانائی کے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنیکا اعلان
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام اپنی تیزی سے پھیلتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جوہری توانائی کے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے ۔
وزیر اعظم فام من چن نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے جوہری توانائی کے منصوبے دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے توانائی میں اضافے کو یقینی بنانا ہے ۔