خدا خدا کرکے شہباز حکومت معیشت ٹھیک کررہی،قوم عمران کے کس کارنامے پر باہر نکلے:نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے خداخداکرکے معیشت کوشہبازشریف حکومت ٹھیک کررہی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے باجوہ اورفیض حمیدسے ملکرہمارے خلاف کیاکچھ نہیں کیا ۔
سابق وزیراعظم نے لندنمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے لوگ کیوں نکلیں گے ؟ قوم انکے کس کارنامے پرباہرنکلے ،انکی کارکردگی صفر ہے ،میں3مرتبہ وزیراعظم رہا ہوں مجھے جیل میں اطلاع ملی کہ تمہاری بیوی فوت ہوگئی ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا ہم نے بدترین ظلم برداشت کئے ہیں، یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں ،پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کر سکے ،عمران خان حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔ انہوں نے کہا عدلیہ سے ساز باز کر کے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا انہوں نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا خداخداکرکے معیشت کوشہبازشریف حکومت ٹھیک کررہی ہے ،معاشی اشاریے بہترہورہے ہیں، چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے ،پارلیمنٹ نے پہلے بھی ایسی ترمیم کی جسے اس وقت کی عدلیہ نے ختم کیا،پارلیمنٹ کوماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کے سامنے کھڑاہوناچاہئے تھا،اگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے ۔