جاپانی شاہی خاندان کی عمر رسیدہ شہزادی کا 101سال کی عمر میں انتقال

جاپانی شاہی خاندان کی عمر رسیدہ  شہزادی کا 101سال کی عمر میں انتقال

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے شاہی خاندان کی سب سے معمر رکن اور شہنشاہ کی خالہ شہزادی یوریکو تاکاگی جمعہ کو 101 سال کی عمر میں ٹوکیو کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

شہزادی4 جون 1923 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا انتقال ٹوکیو کے سینٹ لیوک ہسپتال میں ہوا۔شہزادی یوریکو نے ٹوکیو کی گا کوشوئن ویمنز اکیڈمی سے گریجویشن کی اور شہنشاہ ہیروہیٹو کے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے شہزادہ میکاسا سے 18 سال کی عمر میں شادی کی۔ یہ شادی 75 سال تک جاری رہی اور ان کے پانچ بچے تھے جن میں سے تین پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں۔ان کے شوہر شہزادہ میکاسا 2016 میں 100 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں