بینن :سابق پولیس چیف بغاوت کے الزام میں گرفتار

بینن :سابق پولیس چیف بغاوت  کے الزام میں گرفتار

کوٹونو(اے ایف پی)بینن کے سابق پولیس چیف جنرل لوئس فلپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

لوئس فلپ سابق صدر تھامس بونی کے دور میں بہت بااثر تھے لیکن ان کے جانشین صدر پیٹریس ٹیلون نے 2016میں انہیں برطرف کر دیا تھا۔ سابق پولیس چیف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ لوئس فلپ 16دسمبر کو اپنے مقدمے کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔ناقدین کا کہنا تھا کثیر الجماعتی جمہوریت کے طور پر دیکھا جانیوالا بینن 2016 میں ٹیلون کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آمرانہ ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں