جہادی گروپ کا حملہ 5نائیجیرین فوجی ہلاک،کئی لاپتا

جہادی گروپ کا حملہ  5نائیجیرین فوجی ہلاک،کئی لاپتا

کانو(اے ایف پی)جہادی گروپ کے حملے میں 5نائیجیرین فوجی ہلاک،10زخمی ہو گئے ۔

ملٹری حکام کے مطابق جہادی گروپ نے بورنو ریاست کے کیریٹو گاؤں میں واقع اڈے پر دھاوا بول دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم 5سکیورٹی اہلکار مارے گئے ،ایک سینئر فوجی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کئی فوجی ابھی تک لاپتا ہیں،  ریسکیو کا کام جاری ہے ،انہوں نے کہاگروپ نے طیارہ شکن بندوقوں سے لیس چار ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا اور فوجی ٹرک سمیت پانچ گاڑیوں کو جلا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں