میانمار کا باغی رہنما چین میں گرفتار علاج کی غرض سے آیا:وزارت خارجہ

میانمار کا باغی رہنما چین میں گرفتار  علاج کی غرض سے آیا:وزارت خارجہ

بیجنگ (اے ایف پی)میانمار کے ایک نسلی اقلیتی مسلح گروپ کا سربراہ علاج کی غرض سے چین پہنچ گیا۔۔۔

 جس پر میانمار کے میڈیا نے اس کی چین میں گرفتاری کی خبر چلادی اورکہا کہ چینی حکام نے میانمار کے سب سے مضبوط باغی گروپوں میں سے ایک میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی کے سربراہ پینگ ڈیرن کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بیجنگ کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزپریس بریفنگ میں کہا کہ پینگ نے طبی دیکھ بھال کے لئے چین آنے کے لئے درخواست دی تھی اور فی الحال ان کا علاج اور صحت یابی ہو رہی ہے ،انہیں گرفتار نہیں کیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں