میں نے نیٹو میں یوکرین کے الحاق کو سست کرنیکی کوشش کی تھی سابق جرمن چانسلرکا انکشاف
برلن(اے ایف پی)سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اگلے ہفتے مارکیٹ میں آنیوالی اپنی یادداشتوں پرمشتمل کتاب ’’ آزادی،یادیں 1954-2021‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔
انہوں نے روسی فوج کے یوکرین پر ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنی مدت کے دوران نیٹو میں تیزی سے شمولیت کیلئے کیف کی کوششوں کو سست کرنے کی کوشش کی تھی۔میرکل نے کہا کہ جب وائٹ ہاؤس میں مارچ 2017 میں امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ سے پہلی ملاقات کی تو امریکی رہنما نے مجھ سے کئی سوالات کیے ۔ ٹرمپ میرے مشرقی جرمن پس منظر اور روسی صدر پوٹن کے ساتھ میرے تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتے تھے ۔