بیلجیئم:اینٹورپ بندرگاہ سے 5 ٹن کوکین ضبط

بیلجیئم:اینٹورپ بندرگاہ  سے 5 ٹن کوکین ضبط

برسلز (اے ایف پی) بیلجیئم نے اینٹورپ بندرگاہ پر شپنگ کنٹینرز میں چھپائی گئی تقریباً پانچ ٹن کوکین ضبط کر لی ۔

حکام کا کہنا تھا ماضی میں بھی جرائم پیشہ گروہ کینیڈا،   جنوبی اور وسطی امریکا سے منشیات ملک میں سمگل کرتے رہے ۔ استغاثہ نے کہا کہ رواں ماہ بیلجیئم اور ہالینڈ میں تلاشی کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کر کے 1لاکھ 93ہزار ڈالر ، ہتھیار، زیورات، لگژری ہینڈ بیگ، گھڑیاں اور 5ٹن کوکین ضبط کی گئی۔ یاد رہے اینٹورپ کی بندرگاہ جنوبی امریکا سے یورپی منڈی میں سمگل کی جانے والی منشیات کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں