کینیڈا :مہنگائی میں کمی کیلئے 2ماہ کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف
اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاکو دو ماہ کے لیے ٹیکس فری کردیا۔
اس دوران ہوٹل بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے ۔ بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے ۔