فلپائن :نائب صدر کی طرف سے صدر کو قتل کی سر عام دھمکی

فلپائن :نائب صدر کی طرف  سے صدر کو قتل کی سر عام دھمکی

منیلا(اے پی)فلپائن کی نائب صدر سارہ دوتیرتے نے ہفتے کے روز اعلانیہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 انہوں نے ایک قاتل سے معاہدہ کیا ہے کہ اگر انہیں قتل کر دیا جائے تو وہ کرائے کا قاتل صدر، ان کی اہلیہ اور ایوان نمائندگان کے سپیکر کو قتل کر دے گا۔ اس  سلسلے میں انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاق نہیں تھا۔دھمکی کے بعد سکیورٹی کمانڈ نے فوری طور پر صدر مارکوس کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا تاہم فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ نائب صدر کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

سر عام دھمکی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں