روسی پارلیمنٹ میں دہشتگرد تنظیموں پر عائد پابندی اٹھانے کا بل پیش

 روسی پارلیمنٹ میں دہشتگرد تنظیموں  پر عائد پابندی اٹھانے کا بل پیش

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے طالبان سے تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے ، اس حوالے سے روسی پارلیمنٹ میں مقامی و عالمی دہشتگرد تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طور پر اٹھانے کا بل پیش کیا گیا ہے ۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق روس کی پارلیمنٹ ڈوما میں بل سینیٹرز کے ایک گروپ نے پیش کیا جس کے بعد روس کی جانب سے طالبان سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں