امریکی الزامات کے باعث 55 ارب ڈالر کا نقصان ہوا:اڈانی گروپ

 امریکی الزامات کے باعث 55  ارب ڈالر کا نقصان ہوا:اڈانی گروپ

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت کے ارب پتی صنعت کارگوتم اڈانی گروپ نے کہا کہ اسے امریکی الزامات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تقریباً 55 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔

واضح رہے 20 نومبر کو نیویارک میں گوتم اڈانی اور اس کے متعدد ماتحتوں پر عالمی سرمایہ کاروں کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے اور رشوت ستانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ۔گروپ نے ایک بیان میں کہا یو ایس ڈی او جے کی جانب سے فرد جرم کے بعد گروپ کو اپنی 11 لسٹڈ کمپنیوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 55 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں