متحدہ عرب امارات :ساڑھے 4 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی

متحدہ عرب امارات :ساڑھے  4 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی

دبئی (اے پی پی)امارات کی قیادت نے 53 ویں قومی دن کے موقع پر ساڑھے چار ہزار سے زیادہ قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اصلاحی اداروں سے 2ہزار 269 ،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ہزار 169 ،شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے 683 ،ریاست عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد نے 304 جبکہ فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی نے تعزیری اور اصلاحی اداروں سے 118 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔مختلف قومیتوں کے قیدیوں کا انتخاب اچھے اخلاق کی بنیاد پر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں