جیل سے فرار ہونیوالاسابق فوجی ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں مجرم قرار
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں جیل سے فرار ہونے والے سابق فوجی 23 سالہ ڈینیئل عابد خلیف کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا گیا۔
برطانیہ کی ایک عدالت نے سابق فوجی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے برطانوی سکیو رٹی ایجنسیوں کی مدد کیلئے ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی کوشش کی تھی۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک مذموم کھیل ہے ۔ یاد رہے ڈینیئل ستمبر میں باورچی کا روپ دھار کر کھانے کے ٹرک کے ذریعے جیل سے فرار ہوا تھاجسے بعد ازاں پولیس نے دوبارہ پکڑ لیا تھا ۔دوسری جانب ڈینیئل خلیف کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایرانی ماں اور لبنانی والد کا بیٹا ہے جو برطانیہ میں پلا بڑھا اور خود کو ایک محب وطن انگریز سمجھتا ہے ۔