اٹلی :کم تنخواہوں کیخلاف ہڑتال ،پروازیں منسوخ
روم (اے ایف پی) ہزاروں اطالویوں نے کم تنخواہوں اور قوت خرید کے خلاف ملک میں عام ہڑتال کی،کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
ہڑتال کے باعث قومی ایئر لائن آئی ٹی اے نے 109پروازیں منسوخ کیں جن میں18بین الاقوامی پروازیں تھیں۔ روم کے علاوہ میلان، نیپلز، بولوگنا اور پالرمو میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔