بھارت:سمندری طوفان ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، 4 ہلاک
بنگلورو(اے ایف پی)نچلی سطح کا سمندری طوفان بھارت کی جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، تامل ناڈو کے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر رام چندرن نے۔۔۔
میڈیا کو بتایا کہ چنئی میں سیلاب، درخت گرنے اور دیگر واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، انہوں نے کہا ابھی تک طوفان کی صورتحال زیادہ خوفناک نہیں۔ ادھر موسمیاتی بیورو نے بھارت کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔