بنگلہ دیش 40 سال بعد عازمین حج کو سمندری راستے سے بھیجنے کیلئے تیار
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش 40 سال بعد عازمین حج کو سمندری راستے سے بھیجنے کیلئے تیاریاں کر رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری مطیع الاسلام نے بتایا کہ نیا سمندری راستہ حج کوٹہ پورا کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا بنگلہ دیشی عازمین نے بحری جہاز کے ذریعے آخری بار سفرِ حج 1984 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا سمندری سفر سے موجودہ حج پیکیج کے اخراجات میں 20 فیصد سے زیادہ کمی ہو جائے گی۔واضح رہے گز شتہ سال بنگلہ دیش کو 1 لاکھ 27 ہزار عازمین حج کا کوٹہ دیا تھا لیکن زیادہ اخراجات کے باعث صرف 85 ہزار لوگ ہی اس روحانی سفر پر جا سکے تھے۔