فرانس ،سعودیہ کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس بلانے پراتفاق
ریاض(آئی این پی )فرانس اور سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل کے درمیان ملاقات میں مشترکہ کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصدمسئلہ فلسطین حل کے لیے عالمی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ دو ریاستی حل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے ۔