جنوبی کوریا:مارشل لا لگانے پر صدر کا مواخذہ ،کل ووٹنگ
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے اپوزیشن رہنما مارشل لا لگانے پر کل ہفتے کے روز صدر کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کی کوشش کر رہے ۔ مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہفتے کی شام 7 بجے ہوگی۔
اپوزیشن کے پاس 300 رکنی مقننہ میں اکثریت ہے ، حزب اختلاف کو مواخذے کیلئے درکار دو تہائی اکثریت کیلئے صدر کی پیپلز پاور پارٹی سے صرف 8ارکان کے انحراف کی ضرورت ہے تاہم صدر کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مواخذے کی تحریک کی مخالفت کریں گے ۔پولیس نے صدر سے بغاوت کے الزام میں تفتیش کا آغاز کر دیا ، استغاثہ نے بتایا کہ مارشل لا کے معاملے پر وزیر داخلہ لی سانگ من اور سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ادھر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم یونگ ہیون مستعفی ہو گئے ، سابق وزیر دفاع پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔گزشتہ روز مارشل لالگانے کے منصوبے کے بارے میں آرمی چیف جنرل پارک این سمیت سینئر شخصیات سے پوچھ گچھ کی گئی ،آرمی چیف نے پارلیمنٹ کو بتایا کہصدر کے اقدامات سے لا علم تھا ۔ ایک میٹنگ میں معلوم ہو ا کہ مجھے مارشل لا کمانڈر نامزد کیا گیا ہے ۔