اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کمی کو مارچ تک بڑھا دیا
ویانا(اے ایف پی) سعودی عرب اور روس سمیت متعدد اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار میں کمی کو مارچ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔
تاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کی کمی سے بچا جا سکے ۔ویانا میں گروپ نے ورچوئل میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ آٹھ اوپیک پلس ممالک مارچ کے آخر تک روزانہ 22لاکھ بیرل کی اپنی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ میں توسیع کریں گے ۔