بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر جامع مسجد نئی دہلی کے امام رو پڑے
نئی دلی(اے پی پی)بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر شاہی جامع مسجد نئی دہلی کے امام خطبہ جمعہ کے دوران رو پڑے ۔
سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ ہم 1947میں جس حالت میں کھڑے تھے ، آج اس سے بھی بدتر صورتحال میں ہیں، یہ ملک کس طرف جائے گا،کوئی نہیں جانتا۔ سید احمد بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی صاحب بہت ہو گیا، جس کرسی پرآپ بیٹھے ہیں آپ انصاف کریں، انہوں نے مسلمان نوجوانوں کوصبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیزیں بھارت کیلئے اچھی نہیں ہیں، میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ لمحوں نے خطا کی، صدیوں نے سزا پائی، آخر کب تک یہاں ایسے ہی چلتا رہے گا۔