بھارت: 40سے زائد سکولوں کو بم کی دھمکی، طلبا کو گھر بھیج دیا گیا

بھارت: 40سے زائد سکولوں کو  بم کی دھمکی، طلبا کو گھر بھیج دیا گیا

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی دارالحکومت میں 40 سے زائد سکولز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد طلبا کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔

دھمکی ای میل کے ذریعے موصول  ہوئی ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکولز کی عمارتوں کے اندر کئی بم نصب کئے گئے ہیں۔ ای میل میں لکھا تھا کہ بم چھوٹے ہیں اور بہت اچھی طرح سے چھپے ہوئے ہیں، بم ناکارہ بنانے کیلئے 30ہزارڈالرز کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ سکولز سے ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی،ملزم کی تلا ش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں