یوکرین کے بحران کو حل کرنا اولین ترجیح :ڈونلڈ ٹرمپ
پیرس(اے ایف پی)نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب وہ اگلے ماہ اقتدار سنبھالیں گے تو یوکرین کے بحران کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی ۔۔
انہوں نے فرانسیسی میگزین پیرس میچ کو ایک انٹر ویو میں کہا جنگ میں فوجی اور عام شہری مارے جا رہے ،انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ یقیناً ایک بڑی ترجیح ہے لیکن وہاں کم مشکل صورتحال ہے ،ٹرمپ نے کہا شام کو خود کو سنبھالنا پڑے گا۔ ہم کسی بھی طرح ملوث نہیں ہیں۔