بھارت:185سالہ پرانی مسجد کا ایک حصہ تجاوزات کے نام پر شہید
لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست یو پی کے ضلع فتح پور میں 185سال پرانی مسجد کا ایک حصہ تجاوزات کے نام پر شہید کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے۔۔
کہ مسجد کا مسمار کیا گیا حصہ غیر قانونی تھا۔پی ڈبلیو ڈی کا دعویٰ ہے کہ 17 اگست کو مسجد کے کچھ حصوں کو غیر قانونی تعمیر کی وجہ سے ہٹانے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ادھر نوری مسجد مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پی ڈبلیو ڈی کے دعوے کو مسترد کر دیا ۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بلڈوزر چلانے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا ۔