گوجرہ:پستول صاف کر تے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )پستول صاف کر تے ہو ئے گولی چل جانے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ چک نمبر351ج ب کارہائشی تیمور عباس اپنے والد کالائسنسی پسٹل صاف کر نے میں مصروف تھاکہ اچانک اس میں موجود گولی چل گئی جو اس کی ٹانگ میں جا لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ تیمور عباس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔