غزہ :اسرائیلی بمباری ،خاندان کے 22افرادسمیت41 شہید
غزہ،بیروت (اے ایف پی ،رائٹرز)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 22افراد سمیت 41فلسطینی شہید 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب ابو الترابیش خاندان کے گھر پر بمباری سے 22لوگ شہید ،کئی زخمی ہوئے ، اسرائیلی جیٹ طیارے نے آدھی رات کوگھر پر تین میزائل داغے ،متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں ابتک کم ازکم 44ہزار
805فلسطینی شہید،1لاکھ 6ہزار257زخمی ہو چکے ہیں ۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا بدھ کو عیناٹا قصبے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ جبیل قصبے اور بیٹ لائف میں 5شہری مارے گئے ۔