محمد رضوان سست ترین ٹی20ففٹی سکور کرنیوالے پاکستانی کپتان بن گئے

محمد رضوان سست ترین ٹی20ففٹی سکور  کرنیوالے پاکستانی کپتان بن گئے

ڈربن (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان پاکستان کے لیے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سست ترین ففٹی سکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ۔

محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کیخلاف 62 گیندوں پر 74رنز کی اننگز بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکی، رضوان نے انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی سست ترین ٹی ٹونٹی ففٹی تھی، اس سے قبل بابر اعظم نے بطور کپتان 2021 میں 49گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔پاکستان کی جانب سے سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ شعیب جونیئر کے پاس ہے جنہوں نے 2008میں زمبابوے کیخلاف 53 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

، محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں کینیڈا کیخلاف 52 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی اور 2021 میں زمبابوے کیخلاف 48 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں