منشیات فروش گرفتار، 10کلو 180گرام چرس برآمد
لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر دنیاپور کی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے۔
منشیات فروش غلام فرید ڈوگر کو گرفتار کر کے گٹو میں چھپائی گئی ڈارک براؤن سلیب نما 10 کلو 180 گرام چرس برآمد کر لی، جامہ تلاشی پر منشیات کی خرید و فروخت میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔