فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی
زیورخ (سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی۔ فیفا کے زیورخ میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس میں دو ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ممالک کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔۔
جس کے مطابق ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی سپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کریگا، 2022 میں قطر ورلڈ کپ کے بعد سعودی عرب ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک ہوگا۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینونے کہا ‘دنیا تنازعات اور جنگوں سے گزر رہی ہے لیکن صرف فٹبال ہی لوگوں کو اکٹھا کرسکتی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ‘ ورلڈ کپ 2034 شاندار ہو گا اور تمام فیڈریشنز کے اتفاق رائے پرخوشی ہے ۔