چیئرمین آئی سی سی جے شاہ آسٹریلیا چلے گئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کو ادھورا چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ آسٹریلیا پہنچ گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین آئی سی سی جے شاہ برسبین گئے ہیں، ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری دیو جیت سائیکیا بھی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے ۔