بنگلہ دیش کا بھارت سے انٹرنیٹ کا معاہدہ منسوخ کرنیکا اعلان
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈوڈتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔سابق وزیر اعظم حسینہ کے دور میں دو بنگلہ دیشی کمپنیوں کیلئے بھارت سے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے یہ فیصلہ بھارتی کمپنیوں کے اثرورسوخ کو گھٹانے کیلئے کیا ۔ اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کے منصوبے کو دھچکا پہنچنے کا امکان ہے ۔