کپور خاندان کی نریندر مودی سے ملاقات اداکارہ کرینہ کے بچوں کیلئے آٹوگراف

کپور خاندان کی نریندر مودی سے ملاقات   اداکارہ کرینہ کے بچوں کیلئے آٹوگراف

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اوراس موقع پر مودی نے کرینہ کپورکے بچوں کیلئے آٹوگراف بھی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور اور نیتو کپور سمیت دیگر افراد نے نئی دہلی میں مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کپور خاندان کے افراد نے مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ فلم فیسٹیول 13سے 15دسمبر تک ہوگا اور اس میں راج کپور کی10مشہور فلمیں جیسے آوارہ، برسات، اور شری 420دکھائی جائیں گی۔ وزیراعظم مودی نے انکے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے لیے ایک خاص آٹوگراف دیا۔  

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں