تائیوان کے آس پاس درجنوں چینی جنگی طیاروں ،بحری جہازوں کی مشقیں
تائی پے (اے ایف پی،رائٹرز)تائیوان کی فوج کا کہنا ہے کہ جزیرے کے آس پاس درجنوں چینی طیاروں اور بحری جہاز وں کی مشقیں جاری ہیں ۔تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا۔۔۔
کہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے کے آس پاس چین کے 53 جنگی طیاروں 19 بحری جہازوں کو گشت کرتے دیکھا ۔وزارت دفاع نے کہا23 طیارے فضائی حدود عبور کرتے ہوئے ملک کے شمالی، جنوب مغربی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہوئے ۔واضح رہے بیجنگ نے اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رکھا ہے ۔