کویت :فراڈ ، دھوکا دہی اور دیگر الزامات پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم
کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی حکومت نے دھوکا دہی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر 3 ہزار 43 افراد کی شہریت ختم کردی ۔
گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق کویت میں شہریت کی تصدیق کی منتظم کمیٹی نے جن لوگوں کی شہریت ختم کرنے کافیصلہ کیاہے ،ان میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 863 افراد شامل ہیں، جن کے پاس دہری شہریت ہے ۔