بھارت : ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی،6 افراد ہلاک
نئی دہلی(اے ایف پی) جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ایک نجی ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی،6 افراد ہلاک،30زخمی ہو گئے ۔
گراؤنڈ فلور میں لگنے والی آگ نے پورے ہسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لفٹ بند ہوجانے کی وجہ سے اس میں موجود 5 افراد دم گُھٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاش بالائی منزل سے ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے ۔ 100 سے زائد افراد کو دیوار توڑ کر نکالا گیا۔