ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سی ای او کو انٹیلی جنس بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم کے سی ای او کو  انٹیلی جنس بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا

واشنگٹن(اے ایف پی)نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے سی ای او ڈیون نونس کو انٹیلی جنس بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈیون انٹیلی جنس بورڈ کے سربراہ ہوں گے اور ایڈوائزری پینل کی قیادت کرتے ہوئے ٹروتھ سوشل کے چیف ایگزیکٹو بھی رہیں گے ۔واضح رہے ڈیون نونس ٹرمپ کے پہلے دور میں امریکی ہاؤس کی انٹیلی جنس کمیٹی کی قیادت بھی کر چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں